ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی پوڈکاسٹ کی 39ویں قسط جاری کردی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی پوڈکاسٹ کی 39ویں قسط میں پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور آسٹریلیا کے اسٹار بیٹر مارنس لیبوشین سمیت پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد اور بلوچستان کے اسپنر آفتاب احمد نے شرکت کی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی شاہین شاہ آفریدی کا کہناہیکہ اس سیریز سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو قریب آنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آخری مرتبہ 2019 میں آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد دونوں ٹیمیں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 میں مدمقابل آئیں تاہم حالیہ چھ ہفتوں میں دونوں ممالک کے کھلاڑی مکمل طور پر آپس میں گھل مل گئے تھے۔شاہین شاہ آفریدی نے ڈیوڈ وارنر کے ساتھ دلچسپ واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ وہ دن کی آخری گیند تھی اور وہ گیند کروانے کے بعد ڈیوڈ وارنر کے قریب گئے تو وہ بھی وہیں ٹھہر گئے، جس سے فوٹوگرافرزکو بہترین تصویر مل گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں