ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صومالیہ ، شدید قحط سے لاکھوں جانوں کو خطرات لاحق

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ صومالیہ قحط کی دھانے پر کھڑا ہے۔ عالمی ادارے کی ایجنسیوں کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ مشرقی افریقی ملک میں دہائی کی بدترین خشک سالی ہے،جس سے لاکھوں بچے بھوک کی وجہ سے لقمہ اجل بن سکتے ہیں۔ صومالیہ اکثر خشک سالی کا شکار رہتا ہے ، تاہم اس وقت حالات بہت دگرگوں ہیں۔ اس صورت حال سے پڑوسی ممالک ایتھوپیا اور کینیا بھی متاثر ہوئے ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام، فوڈ اینڈ ایگری کلچر ایجنسی (ایف اے او)، انسانی امدادی سرگرمیوں میں شامل ایجنسی او سی ایچ اے اور یونیسیف کے عہدے داروں نے مشترکہ رپورٹ میں کہا کہ صومالیہ میں بنیادی ضرورت کی اشیا ختم ہورہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آیندہ 2ماہ تک مشرقی افریقامیں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اناج کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور روس یوکرین جنگ کی وجہ سے اناج کی فراہم متاثر ہوجانے سے حالات مزید ابتر ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 60لاکھ افراد خوراک کی انتہائی شدید قلت سے دوچار ہیں۔ یہ ملک کی مجموعی آبادی کا تقریباً 40 فیصد بنتا ہے۔ امدادی ایجنسیوں نے متنبہ کیا ہے کہ قحط کی وجہ سے بچے اس کا سب سے زیادہ شکار ہوں گے۔ رواں سال ہی 14 لاکھ بچوں کو غذا ئی قلت کا سامنا رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں