اسلام آباد :وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی۔وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعظم کو وزراتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کا حکومت کی تشکیل میں تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ
پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے خدا سے دعا گو ہیں۔ مشاورت اور باہمی تعاون سے پاکستان کی بہتری کیلئے کام کرنا ہمارا اولین مقصد ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعظم آفس کے گیٹ پر آکر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سید نویدقمر، رانا ثناءاللہ خان، مریم اورنگزیب اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

