اسلام آباد: کورونا کے دوران ڈیوٹی دینے والے ہیلتھ کیئر ورکرز تنخواہوں سے محروم ہیں۔
ہیلتھ کیئر ورکرز کے مطابق گزشتہ حکومت کے آخری دنوں میں 88 ورکرز کو نوکری سے نکالا گیا، یکم اپریل سے 88 ہیلتھ کئیر ورکرز کا کنٹریکٹ منسوخ کیا گیا تھا۔
ہیلتھ کیئر ورکرز کا شکوہ تھا کہ 4 ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کے بغیر ہی ملازمت سے فارغ کیا گیا۔ہیلتھ کیئر ورکرز کے مطابق 62 ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف کو 4 ماہ کی تنخواہ ادا نہیں کی گئی۔

