ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کافیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ روزانہ سماعت کا مقصد اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق 30 دن میں کیس کا فیصلہ کرنا ہے۔اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کیسز پر ہر طرح کا تعاون کرتی ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے فنڈنگ کیس کی سماعت بھی روزانہ کی جائے۔انہوںنے کہا کہ ہم نے تمام ریکارڈ الیکشن کمیشن کو فراہم کردیا ہے، عوام دیکھ رہے ہیں کہ ادارے آئین و قانون کے تحت کام کریں، تحریک انصاف کی لیگل ٹیم فارن فنڈنگ کیس میں بھرپور شرکت کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں