English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کی کارروائی کالعدم قرار

القمر

مظفرآباد(خبرایجنسیاں)آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ نے نئے قائد ایوان کے لیے قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کی کارروائی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نئے قائد ایوان کا عمل پیر تک روکنے کا حکم دے دیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے مستعفی ہونے کے بعد اسپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آج ہی نئے قائد ایوان کا انتخاب کرانے کا اعلان کیا جس کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ نے نئے قائد ایوان کے انتخاب کے شیڈول کا اعلان بھی کر دیا۔متحدہ اپوزیشن کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا اور اسپیکر کی کارروائی کو اسمبلی رولز کے منافی قرار دیتے ہوئے آج کی کارروائی کو فوری طور پر کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔قائد حزب اختلاف آزاد کشمیر چودھری لطیف نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے استعفے کے بعد آج کا اجلاس غیر مؤثر ہوگیا تھا، نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے آئینی طور پر نیا اجلاس بلانا ضروری تھا۔دوسری جانب ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی آزادجموں و کشمیر کی عدالت عظمیٰ پہنچ گئی، عدالت عظمیٰ کا فل بنچ آج ہفتے کی صبح 10 بجے سماعت کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے