ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلیا کے خلاف سیریزبہت اچھی رہی ، قومی کپتان

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ہر فارمیٹ کے ٹاپ ٹین بولرز میں آنے کے حقدار ہیں، وہ جس طرح محنت کرتے ہیں اور پرفارمنس دیتے ہیں انہیں تو مزید آگے جانا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی ہر فارمیٹ میں ہر وقت جان مارتا ہے، بحیثیت کپتان میں چاہتا ہوں اور میری دعا بھی ہے کہ شاہین آفریدی مزید آگے جائے، وہ میرے لیے نمبر ون بولر ہے، وہ رینکنگ میں بھی نمبر ون آئے گا۔بابر اعظم نے آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کہا کہ آسٹریلیا کا دورہ شاندار رہا، یہ خوش آئند بات ہے کہ اب دوسری ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی، آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں تینوں فارمیٹ میں اچھی کرکٹ ہو ئی، سب سے اچھی بات یہ تھی کہ آسٹریلیا کی ٹیم نے پاکستان میں خوب انجوائے کیا، انہوں نے کرکٹ کو بھی انجوائے کیا اور میدان سے باہر بھی لطف اندوز ہو تے رہے۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ جب میں نے کرکٹ شروع کی تو اس وقت جو بھی سہولیات دستیاب تھیں میں ان سے 100فیصد فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا تھا، اب میں بچوں کو بھی یہی کہوں گا کہ جو دل کرتا ہے وہ ؟کھیلیں، کسی کے کہنے پر زبردستی کھیل مت شروع کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں