ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اوورسیز کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دینے کی بات کر رہے ہیں، ترجمان نون لیگ


Alkhidmat

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بہت سے ارکان کہہ چکے کہ انہوں نے استعفی نہیں دیا جلد ان کی فہرست سامنے آ جائے گی۔

Alkhidmat

 اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین کے یہ استعفے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے ساتھ ہی آنے چاہیے تھے ، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ چکی تھی ، ان کے پاس کوئی اختیار نہیں تھا کہ استعفی منظور کرتے۔

مریم اونگزیب نے کہا کہ انہوں نے آئین شکنی کی ہے، ابھی بھی الیکشن کمیشن نوٹس لے یہ استعفے جعلی ہیں، استعفی کا فارمیٹ ایک ہی ہے ، یہ سب استعفے دیکر آئین شکنی کر رہے ہیں، صدر کا استعفی بھی آنا چاہیے، جو استعفے ہوئے وہ زبردستی دلوائے گئے، ڈپٹی اسپیکر کے پاس رولنگ کا اختیار نہیں تھا، قاسم سوری کو اسی دن استعفی دینا چاہیے تھا جب رولنگ آئی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم اوورسیز کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دینے کی بات کر رہے ہیں۔

Alkhidmat

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں