English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی کرکٹرز کا بلقیس ایدھی کو خراج عقیدت


Alkhidmat

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے قومی کھلاڑی نے بلقیس ایدھی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان آل رانڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ بلقیس ایدھی بہت سارے یتیموں کی ماں، بہت سے غم زدہ دلوں کی بہن انسانیت کا مہربان چہرہ تھیں۔

Alkhidmat

شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بلقیس ایدھی نے ہمیشہ عبدالستار ایدھی کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ان کی فلاحی کاوشوں میں حصہ لیا اور ان کے بعد بھی ان کا مشن جاری رکھا۔شاہد آفریدی نے انکے لیے دعا کرتے ہوئے مزید کہا کہ اللہ ان کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

اس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم نے ہزاروں لوگوں کی ماں اور ایک رول ماڈل کھو دیا ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ بلقیس ایدھی کی بے مثال میراث زندہ رہے گی۔ دوسری جانب اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاداب خان نے بلقیس ایدھی اور عبدالستار ایدھی کی ایک یادگار تصویر شیئر کی، اور کہا کہ بلقیس ایدھی صاحبہ ہم آپ کو سلیوٹ کرتے ہیں۔

شاداب خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ انسانیت کے لیے آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اللہ بلقیس ایدھی کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور آپ کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Alkhidmat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے