English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسمبلی میں کیا ہونا ہے کیا نہیں یہ عدلیہ طے نہیں کرسکتی، پرویزالہی

judiciary
Alkhidmat

لاہور: مسلم لیگ( ق) کے صدر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہاہے کہ آرٹیکل 69کے تحت ججز کے فیصلے پارلیمنٹ میں ڈسکس نہیں ہوسکتے، اسمبلی میں کیا ہونا ہے کیا نہیں ہونا، عدلیہ طے نہیں کرسکتی۔

Alkhidmat

غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 69 بڑا واضح ہے کہ آئین کے تحت عدالتیں اسمبلی کی کارروائی میں مداخلت نہیں کر سکتیں، عدالت اسمبلی کی کارروائی، رولز اور طریقہ کار میں دخل نہیں دے سکتی، اور اس آرٹیکل کے تحت ججز کے فیصلے پارلیمنٹ میں ڈسکس نہیں ہوسکتے، اسمبلی میں کیا ہونا ہے کیا نہیں ہونا، عدلیہ طے نہیں کرسکتی۔

چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ میں پنجاب کی وزارت اعلی کا الیکشن لڑ رہا تھا اس لئے تمام پاورز ڈپٹی اسپیکر کو دیں، لیکن جب ڈپٹی اسپیکر نے اختیارات کا غلط استعمال کیا تو میں نے اختیارات واپس لے لئے۔ جمہوریت کے نام پر دھبہ لگا ہے منحرف ارکان کا فیصلہ کیوں روکا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر متنازعہ ہے ہم اس کو کیسے جج مان سکتے ہیں، باہر سے غلط فیصلے نہ آتے، پارلیمنٹ کے کام مداخلت نہ ہوتی تو ایسا نہ ہوتا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ جب سے پاکستان بنا آج تک پولیس اسمبلی میں نہیں آئی، جب پولیس اہلکاروں نے ممبرز کو تھپڑ مارے تو جھگڑا شروع ہو گیا، پولیس کا ہاس میں آنا ہی غیر آئینی ہے، تمام ہاس ممبرز نے پولیس کے خلاف تحریک استحقاق دے دی ہے، میں نے تحریک ٹیک اپ کرلی ہے ہم آئی جی کو تین ماہ کی سزا دے سکتے ہیں، اور جنہوں نے پولیس اندر بلائی ان پر بھی توہین عدالت لگے گی۔چ

 پرویز الہی کا کہنا تھا کہ لوٹے اچھالنا تو نارمل بات ہے لوٹے تو پہلے بھی ہاﺅس میں آتے رہے ہیں، اپوزیشن والے منحرف ارکان کو کیوں ساتھ لے کر آئے ہیں، تین ہوٹلوں میں منحرف ارکان کو روکا گیا، میرے ووٹر کو زبردستی اٹھا یا گیا اور انہیں لالچ دی گئی ورغلایا گیا، مسلم لیگ ن کا کوئی حق نہیں انہوں نے ہمارے ووٹرز کو اٹھائے، علیم خان ان کا فنانسر ہے شریفوں نے تو پہلے سے ایک پیسہ نہیں لگایا، کم از ڈیڑھ سے دو ارب روپیہ ہمارے ارکان کو خریدنے کے لئے استعمال ہوا، حالات کی روشنی میں آئندہ لائحہ عمل دیا جائے گا۔

پرویز الہی نے مزید کہا کہ مجھ سے کوئی سیاسی غلطی نہیں ہوئی، مجھ سے پہلے بھی تین دفعہ شریفوں نے وعدے کئے جو کبھی پورے نہیں ہوئے۔

Alkhidmat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے