ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرویز الہی اپنے نجی سکیورٹی گارڈز کو ایوان میں لیکر آئے، ن لیگ کا الزام


Alkhidmat

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مسلم لیگ ق کے رہنماو اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی پر نجی سکیورٹی گارڈز کے ذریعے حملے کرانے کا الزام عائد کردیا۔ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور مار دھاڑ کے بعد ہونے والے وزیراعلی ٰکے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز وزیراعلی پنجاب منتخب ہوگئے۔

Alkhidmat

ایوان میں کئی گھنٹے تک ہنگامہ آرائی ہوتی رہی اور ڈپٹی اسپیکر کو پولیس سے مدد لینا پڑی۔ ن لیگ نے ہنگامہ آرائی اور تشدد کا الزام اسپیکر پرویز الہی پر عائد کیا اور کہا کہ پرویز الہی اپنے نجی سکیورٹی گارڈز کو ایوان میں لیکرآئے۔ن لیگ کا کہنا ہے کہ پرویز الہی کے سکیورٹی گارڈز کو ایوان میں بلانے کی ویڈیوبھی ہے، انہوں نے نجی سکیورٹی گارڈزاوراسمبلی سکیورٹی سے اراکین پرحملہ کروایا۔ ن لیگ کا الزام ہے کہ پرویزالہی کے سکیورٹی گارڈز کے حملے کے باعث ایوان میں بدمزگی ہوئی۔

Alkhidmat

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں