سیئول (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا کے بانی رہنما کم ال سنگ کی ایک سو دسویں یوم پیدایش کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق پیانگ یانگ کے مرکزی چوک میں آتش بازی کی گئی اور شہریوں نے جلوس نکالے۔ اس موقع پر خلاف توقع کوئی ہتھیار نمایش کے لیے نہیں پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ کمال سنگ کا انتقال 1994 ء میں ہواتھا۔ انہوں نے جس حکومت کی بنیاد رکھی اس کی قیادت اب ان کے پوتے کم جونگ ان کر رہے ہیں۔عام طور پر شمالی کوریا میں رہنماؤں کے یوم پیدایش پر ہتھیاروں کی نمایش کرکے طاقت کا اظہار کیا جاتا ہے،تاہم اس بار رقص و سرود کی محفلیں سجائی گئی ہیں۔
The post شمالی کوریائی رہنما کے یوم پیدایش پر اسلحہ کے بجائے رقص و سرود appeared first on Daily Jasarat News.
