لاہور (صباح نیوز) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ نام نہاد گورنر، پنجاب کے عوام پر اپنا فیصلہ مسلط نہیں کر سکتا، فسادی اور انتشاری ٹولا ملک میں فساد برپا کرنا چاہتا ہے، گورنر پنجاب میں اگر تھوڑی سی بھی شرم و حیا ہے تو مستعفی ہوں، صدر ہو یا گورنر آئین پر عمل کے پابند ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ٹوئٹ پر کیا۔ حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بڑا صوبہ پنجاب میں سیاسی عدم استحکام عوام کے مفاد میں نہیں۔ صدر مملکت، وزیراعظم کے مشورے کے پابند ہیں براہِ راست کوئی کام نہیں کر سکتے، تحریک انصاف مفاداتی چپقلش کی خاطر ملک کو فسطائیت کی راہ پر ڈالنا چاہتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایوان کا تقدس پامال کرنے پر تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کا کڑا مواخذہ ہونا چاہیے۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- گوا نائٹ کلب آتشزدگی معاملہ: لوتھرا برادران کو خود سپردگی کی ہدایت، سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہائی کورٹ کا فیصلہ
- راہل گاندھی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے والی آر ایس ایس-بی جے پی کو دلت سماج جواب دے گا: راجندر پال گوتم
- ’مودی جی نے ایک ایسا منصوبہ لانچ کیا ہے جس میں عوام کے حصہ میں زہر اور اڈانی کے حصہ میں امرت آئے گا‘
- سعودی عرب سے نئی دہلی آ رہی ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ٹشو پیپر پر لکھا ملا ’بم‘، احمد آباد میں ہوئی ایمرجنسی لینڈنگ
- سون ندی آبی تقسیم پر بہار اور جھارکھنڈ کے درمیان معاہدہ طے پایا، سورین-سمراٹ نے ایم او یو پر کیا دستخط

