ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ہاکی ٹیم کا دورہ یورپ، کھلاڑیوں کے اعلان میں تاخیر

لاہور:پاکستان ہاکی فیڈریشن سلیکشن کمیٹی کی جانب سے دورہ یورپ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔ پی ایچ ایف نے کہاہے کہ(آج)منگل کو ویزے ملنے کی امید ہے، یورپی ویزے ملنے کے بعد قومی ہاکی اسکواڈ کا اعلان کیا جائےگا۔واضح رہے

کہ قومی ہاکی ٹیم کی 22 اپریل کو ہالینڈ روانگی کا شیڈول ہے، اس یورپی دورے میں پاکستان ٹیم چھ میچز کھیلے گی ، 26 اور 27 اپریل کو ہالینڈ کے خلاف میچز ہوں گے۔اس کے علاوہ 29 اپریل کو بلجئیم جبکہ 2، 3 اور پانچ مئی کو اسپین میں میچز ہوں گے۔پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ

دورے کے لیے25 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا، ویزوں کے بعد کھلاڑیوں کی حتمی تعداد کا فیصلہ ہوگا۔پی ایچ ایف نے بتایا کہ دورہ یورپ کے لیے مینجمنٹ کو مختصررکھنے کا فیصلہ کیا گیا، ضروری ارکان یورپ جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں