English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ جاری

القمر

 واشنگٹن: امریکا کے محکمہ خارجہ نے بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں مسلمانوں کے خلاف بدترین انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کی نشاندہی بھی کر دی۔انسانی حقوق سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا ماورائے عدالت قتل، تشدد، کرناٹک میں سکولوں کی طالبات پر حجاب پہننے پر پابندی، جسمانی استحصال، تعصب، زبردستی نقل مکانی کے واقعات کا ذکر کیا گیا ہے۔گائے کی اسمگلنگ کا الزام پر حوالات اور جیل میں ظالمانہ، غیر انسانی، ذلت آمیز سلوک عام ہے، بھارت نے سوشل میڈیا کی تقریر پر مقدمہ، آزادی اظہار اور انٹرنیٹ کی آزادی پر پاپندی کے ساتھ ساتھ این جی اوز، سول سوسائٹی کی فنڈنگ اور آپریشنز پر حد سے زیادہ سخت قوانین نافذ کر رکھے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے