English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا : 24گھنٹے میں 40ہزار سے زائد کورونا کیس ریکارڈ

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں ایک بار پھر کرونا کیسوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ماہرین اس اضافے کو وائرس کی نئی لہر کا پیش خیمہ قرار دے رہے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف ریاستوں میں 24گھنٹے میں 40ہزار سے زائد کورونا کیس ریکارڈ کیے گئے۔ جانز ہاپکنز یونیورسٹی سے وابستہ متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر اسٹیورٹ کیمبل کا کہنا ہے کہ ہم نہیں جانتے کہ وائرس کی نئی لہر کتنی بڑی ہو سکتی ہے۔دوسری جانب چین میں نئی لہرکے باعث شنگھائی میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ شنگھائی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کے لیے مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے