English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بابراعظم اس وقت اپنی پرائم فارم میں ہیں، محمد یوسف

القمر

لاہور:قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ بابر اعظم اس وقت تینوں فارمیٹ میں زبردست بیٹنگ کر رہے ہیں،نوجوان کرکٹرز کو ان سے سیکھنا چائیے۔

اپنے ایک بیان میں محمد یوسف نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ،کین ولیمسن ، جوروٹ اور ویرات کوہلی جن کے اس وقت بابر اعظم کے ساتھ نام لیے جا رہے ہیں ان میں سے کین ولیمسن اور جو روٹ ٹاپ پر ہیں لیکن کین ولیمسن تینوں فارمیٹ کھیلتے ہیں جو روٹ تینوں فارمیٹ نہیں کھیلتے لیکن یہ جتنے چار پانچ کھلاڑی ہیں یہ سب بس تھوڑا ہی ایک دوسرے سے اوپر نیچے ہیں ، ورلڈ کلاس بیٹرز یہی ہیں لیکن بابراعظم اس وقت اپنی پرائم فارم میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم ٹیسٹ میں نمبر 5پر ہیں ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹر ہیں، بابرا عظم کی پرفارمنس بول رہی ہے، ان کے کھیلنے کا انداز بھی بتا رہا ہے کہ وہ اس وقت ٹاپ ورلڈ کلاس پلیئر ہے، بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف 196 رنز کی جو اننگز کھیلی ہے وہ میرے خیال میں ایک بہت بڑی اننگز ہے، آپ کسی بھی وکٹ پر کھیل رہے ہوں صورتحال خواہ کیسی ہی کیوں نہ ہو، اتنے لمبے سیشنز نکالنا آسان بات نہیں ہے،اس اننگز سے دنیا کا کوئی بھی بیٹر بہت کچھ سیکھ سکتا ہے ۔

بیٹنگ کوچ نے کہا جہاں رنز بنانے والی بال آ رہی تھی بابر اعظم رنز کر رہے تھے اگر وہ رنز نہ کرتے تو پھر دبا ئوآنا تھا جس سے وکٹیں گرنا تھیں لیکن بابرا عظم نے عبداللہ شفیق کے ساتھ مل کر رنز کیے، عبداللہ شفیق کو بھی بہت کریڈٹ جاتا ہے ، بابراعظم نے جس طرح کی غیر معمولی اننگز کھیلی ہے ہم چاہتے ہیں ہمارے جو فرسٹ کلاس کرکٹ کے بیٹرز ہیں یا جنہوں نے ابھی آغاز کرنا ہے وہ بھی اس طرح کی کرکٹ کھیلیں اور سیکھیں کہ جہاں رنز والی گیند ملے اس کو چھوڑیں نہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے