English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی اور لاہور میں نئی پچز کی تیاری کے کام کا آغاز کردیا گیا

القمر

لاہور (جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم میں نئی پچز کی تیاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے والا ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کے ہوم ٹور کے دوران خراب پچز پر پی سی بی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجا نے آئندہ سیزن کے لیے نئی پچز تیار کرنے کی یقین دہانی کرائی جس میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز جیسی بڑی ٹیمیں 2 مرتبہ ملک کا دورہ کرتی نظر آئیں گی۔ آف سیزن میں چیئرمین رمیز راجا کی ہدایت پر پچزمیں نئی مٹی ڈالی گئی ہے تاکہ مستقبل کے اسٹارز کو نئے سیزن میں اچھی پچز پر کوائلٹی کرکٹ مل سکے۔پی سی بی کے چیف کیوریٹر آغا زاہد کا کہنا ہے کہ وقفے کو سامنے رکھتے ہوئے پچز میں خامیوں کو دور کیا جارہا ہے۔سیزن ختم ہونے کے بعد نئی مٹی اور گھاس کا تجربہ کیا جارہا ہے۔ پچز کو جاندار بنانے کے لئے 4 مرحلوں میں یہ کام ہوگا۔ اس مرتبہ ڈھاکا گھاس لگائی جارہی ہے۔ دیسی گھاس بھی لگائی جارہی ہے۔ کراچی میں13پچز کے ا سکوائر کو تبدیل کیا جارہا ہے۔ پچ نمبر3 کیلئے آسٹریلیا سے مٹی منگوائی گئی ہے۔11 پچز میں ڈیڑھ انچ نئی مٹی ڈالی جائے گی جس کے بعد اس میں کھاد اور دیگر لوازمات کی مدد سے انہیں نئی شکل دی جائے گی۔واضح رہے کہ پی سی بی نے آسٹریلوی پچ کنسلٹنٹ کی خدمات بھی حاصل کی ہے وہ بھی پاکستان آکر پچز کے بارے میں اپنی رپورٹ دیں گے۔ آسٹریلوی ماہر یہ رپورٹ بھی دیں گے کہ پاکستان میں ڈراپ ان پچیں کتنی مدد گار ثابت ہوسکتی ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں لاہور اور کراچی کی پچزکی اپ گریڈیشن ہورہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے