English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شیخ رشید اب اسٹاف کی بجائے خود ٹویٹ کیا کریں گے

القمر

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ وسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وہ جن طاقتوں سے غلطی سرزد ہوئی ہے اس کا ازالہ فوری اور شفاف انتخابات ہی ہیں ورنہ اسلام آباد کی کال جھاڑو پھیر دے گی اور کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ، ٹویٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ آج سے سٹاف کی بجائے خود ٹویٹ کیا کریں گے۔

انہو ں نے کہا کہ مایوسی کفر ہے موت کے منہ سے بھی کامیابی کو حاصل کرنا ہے، سامراجی طاقتوںکو ہر قیمت پر شکست دینی ہے ہر جائز بات پر عمران خان کا ساتھ دینا ہے، شیخ رشید احمد نے کہا کہ جن طاقتوں سے غلطی سرزد ہوئی ہے۔

اس کا ازالہ فوری اور شفاف انتخابات ہی ہیں ورنہ اسلام آباد کی کال جھاڑو پھیر دے گی اور کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا یہ غیر ملکی سامراجی ایجنڈا ہے کہ پاکستان کی عظیم افواج اور عوام میں غلط فہمی پیدا کی جائے اور اس لیے جتنی جلدی انتخابات کا اعلان کیا جائے اتنا ہی اچھا ہے ورنہ نہ رہے گی بین اور نہ بجے گی بانسری۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے