English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فارم میں واپسی کے ساتھ ہی حسن علی کے چہرے کی مسکراہٹ بھی لوٹ آئی

القمر

 لاہور: فارم کی واپسی سے پیسر حسن علی کے چہرے کی مسکراہٹ بھی لوٹ آئی۔انگلش کاو¿نٹی کرکٹ چیمپئن شپ کے مانچسٹر میں کھیلے جانے والے میچ میں حسن علی نے لنکا شائر کی جانب سے تباہ کن بولنگ کی، انھوں نے کہا کہ میرا ٹی ٹوئٹنی ڈیبیو بھی یہیں ہوا تھا اور کاونٹی میں پہلا میچ بھی یہاں کھیلا، 5 وکٹیں لینا ہمیشہ فاسٹ بولرز کے لیے خاص موقع ہوتا ہے،

اور یہ 6 وکٹیں بھی میرے لیے بہت اہم ہیں۔انھوں نے کہا کہ جب آپ جیمز اینڈرسن جیسے لیجنڈ کے ساتھ بولنگ کر رہے ہوں تو بہت اچھا لگتا ہے، مجھے یاد ہے کہ جب میں میدان سے باہرآیا تو وہ میرے لیے تالیاں بجا رہے تھے

جو بہت ہی یادگار لمحہ تھا، شہرہ آفاق انگلش پیسر کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے میں کافی نروس تھا لیکن انھوں نے بھرپور سپورٹ کیا، اس لیے یہ ایک شاندار تجربہ رہا اور میں اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہا۔

یاد رہے کہ حسن علی نے لنکا شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے گلوسٹر شائر کیخلاف پہلی اننگز میں 16 اوورز میں 47 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔گزشتہ سال یواے ای میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پیسر کا ستارہ مسلسل گردش میں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے