English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان ہاکی ٹیم دورہ یورپ کیلیے ایمسٹر ڈیم پہنچ گئی

القمر
ایمسٹرڈیم: پاکستان ہاکی ٹیم کا ایمسٹر ڈیم ائرپورٹ پہنچنے کے بعد لیاگیا گروپ فوٹو، اس موقع پر ہیڈ کوچ سگفرائیڈ ایکمین بھی موجود ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم دورہ یورپ کیلئے ایمسٹرڈیم پہنچ گئی.شیڈول کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم 3روز بیلجیئم میں ٹریننگ کرے گی.قومی ٹیم 23 24 اور 25 اپریل کوٹریننگ سیشن کرے گی.26 اپریل کو پاکستان اور ہالینڈکے درمیان پہلا میچ بریڈا میں کھیلا جائے گا۔پہلا میچ ڈے ٹائم کے مطابق دن ایک بجے کھیلا جائے گا.ہالینڈ کے ساتھ دوسرا میچ 27 اپریل کو ڈچ ٹائم کے مطابق صبح 11 بجے کھیلا جائے گا.جبکہ پاکستان 28 اپریل کو پاکستان ٹیم بیلجیئم میں ٹریننگ کرے گی.29 اپریل کو پاکستان ٹیم بیلجیئم کے خلاف میچ کھیلے گی.پاکستان ٹیم یکم مئی کو اسپین روانہ ہوگی.جہاں پاکستان اور اسپین کے درمیان تین میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔سیریز کے تینوں میچز بارسلونا میں کھیلے جائیں گے۔اسپین کے خلاف پہلا میچ 2 مئی دوسرا ٹین اور تیسرا میچ چار مئی کو کھیلا جائے گا. بعد ازاں پانچ مئی کو پاکستان ہاکی ٹیم وطن واپسی کیلئے اڑان بھرے گی۔ ایمسٹرڈیم ایئر پورٹ پہنچ کر پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین نے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے پر امید ہیں . دورہ یورپ سے کھلاڑیوں کؤ ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ می بہترین کارکردگی دکھانے کیلئیانکے حوصلے میں مزید اضافہ ہوگا.میچز سے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے.تاکہ جو کمی بیشی ہو اسے پورا کیا جاسکے.امید ہے قومی ہاکی ٹیم محنت کیساتھ کھیلے گی اور بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے