English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوجوان کرکٹرز کی اکیڈمی کیلیے زمین مہیا کی جائے ، یونس خان

القمر

پشاور (جسارت نیوز)پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر اور سابق کپتان یونس خان نے نوجوان کرکٹرز کے لیے اکیڈمی بنانے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے انہوں نے زمین کا بھی مطالبہ کیا ہے۔یونس خان کا کہنا ہے کہ یہ اکیڈمی صرف ان کھلاڑیوں سے فیس وصول کرے گی جو اخراجات برداشت کرسکتے ہوں جبکہ مستحق کھلاڑیوں کا کوچنگ کی خدمات مفت فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے مالی بحران اورکھیل کھیلنے کے بڑھتے ہوئے اخراجات کو کرکٹ اور کرکٹرز کی ترقی میں بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت اس سہولت کے لیے زمین مہیا کرتی ہے تو نوجوان کرکٹرز کو مفت کوچنگ دینے کے لیے اکیڈمی تعمیر کریں گے۔ یونس خان مستحق کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، ان کے مالی پس منظر سے قطع نظر ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں بھی ان کی بھرپور مدد کرنا چاہتے ہیں۔علاوہ ازیں یونس خان نے اب ملک میں نئے ٹیلنٹ کی راہ ہموار کرنے کے لیے گراس روٹ لیول پر خدمات انجام دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان ٹیسٹ میں 10 ہزار بنانے والے واحد کھلاڑی ہیں جبکہ انہیں ٹیسٹ میں کامیاب بلے باز قرار دیا جاتا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے