فیصل آباد:تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سازش تیار کر کے مداخلت کی گئی،ہم کسی صورت غلامی قبول نہیں کریں گے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ مریم صفدر نے کہا تھا کہ خط ہے ہی نہیں، وزیر داخلہ کہہ رہے ہیں کہ شاہ محمود قریشی نے یہ خط خود تیار کیا، عدم اعتماد کا ذکر خط میں بار بار ہے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اس میں عدم اعتماد کا ذکر نہیں، جو کہتے تھے خط جعلی ہے آج ان کو معافی مانگنی چاہیے، مراسلے پر تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے، جب تک تحقیقاتی کمیشن نہیں بنتا یہ جھوٹ بولتے رہیں گے، وزیر داخلہ نے اپنا نام خود ہی ای سی ایل سے نکال لیا۔
فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ کابینہ کے جتنے ملزم ہیں وہ سب ای سی ایل سے نکل چکے، احسن اقبال کہتے ہیں امریکا سے اجازت لینی پڑے گی، فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ ان کی حکومت میں ہر کام کی اجازت اب امریکا سے ہی لینی پڑے گی۔
