واشنگٹن : وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان کی طرح سارا ملبہ اٹھا کر گذشتہ حکومت پر نہیں ڈالیں گے، جو بھی معاملہ ہے پاکستان کے حوالے سے ہے اس کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے، عمران خان نے جو بھی کمٹمنٹ کی ہے وہ پوری کریں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو خود مختاری دی جاچکی ہے،ہمیں مشکل فیصلے کرنے ہونگے، اس سال ٹارگٹ آئی ایم ایف پروگرام برقرار رکھنا ہے، اگلے سال اس کو مزید آگے بڑھائیں گے،اس سال ٹیکس بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں۔
مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سبسڈی زیادہ تر امیر لوگوں کو دی جاتی ہے ،آئی ایم کے ساتھ مثبت مذاکرات ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف اور ورلڈبینک کی سالانہ میٹنگ واشنگٹن میں ہو رہی ہے جس میں وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
