English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مفتاح اسماعیل کیساتھ بات چیت نتیجہ خیز رہی‘ آئی ایم ایف

القمر

نیویارک (صباح نیوز) آئی ایم ایف مشن چیف برائے پاکستان نیتھن پورٹر کی جانب سے پاکستانی وفد کے ساتھ ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ اقتصادی پالیسی پر بات چیت نتیجہ خیز رہی‘ آئی ایم ایف مئی میں اپنا مشن پاکستان بھیجے گا تاکہ ساتویں ای ایف ایف ریویو کو مکمل کرنے کے لیے پالیسی پر مزید بات چیت کی جا سکے۔ آئی ایم ایف مشن چیف کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں غیر فنڈ شدہ سبسڈیز کو واپس لینے کے لیے فوری اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے پروگرام میں جون2023ء تک توسیع کی درخواست کی ہے‘ پاکستانی حکام موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ آئی ایم ایف کے ترجمان گیری پرائس نے بھی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اور پاکستان کے وزیرِ خزانہ کے درمیان توسیعی فنڈ کی سہولت برقرار رکھنے کے حوالے سے مثبت بات چیت ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے