English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لندن : چاقو حملے میں خاتون سمیت 4 افراد ہلاک

القمر
لندن میں چاقو حملے کے بعد پولیس نے جائے وقوع کو سیل کررکھا ہے

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی لندن کے علاقے ساؤتھ وارک میں چاقو حملے میں خاتون سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیلافورڈ روڈ پر پولیس کو ایک گھر میں چاقو کے وار سے زخمی 4 افراد ملے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،تاہم تمام کوششوں کے باوجود وہ دم توڑگئے۔ پولیس کے مطابق ساؤتھ وارک میں چاقو حملے کے الزام میں ایک شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کو جنوبی لندن پولیس اسٹیشن منتقل کر 4 افراد کے قتل کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی لندن میں ایک مسجد میں دوران نماز چاقو سے حملہ کیا گیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے