ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی کراچی یونیورسٹی میں ہونیوالے حملے کی مذمت

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق نائب ترجمان فرحان حق نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ سیکرٹری جنرل نے متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔ فرحان حق نے مزید کہا کہ پاکستان میں اقوام متحدہ کے رہائشی اور انسانی ہمدردی کے رابطہ کار جولین ہارنیس نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اموات پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں