English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آصف علی زرداری کا نام ای سی ایل سے خارج

القمر

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) سے خارج کردیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا نام ای سی ایل سے خارج کردیا گیا۔سابق صدر آصف زرداری ای سی ایل سے نام خارج ہونے کے بعد دبئی پہنچ گئے۔آصف زرداری گزشتہ رات نجی طیارے میں اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئے تھے۔ ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث آصف زرداری پربیرون ملک سفرکرنے پرپابندی عائد تھی۔

اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف اور(ن) لیگ کے رہنما نوازشریف سمیت دیگررہنماؤں کے نام بھی ای سی ایل سے نکال لئے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے