اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات نے ملک بھر میں سابق حکومت کی جانب سے 500 ڈاکخانے بند کرنے کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے دور دراز کے علاقوں کے بند 500 ڈاکخانے کھولنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ وفاقی وزیر نے سابق حکمرانوں سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کرنے کے احکامات دئیے ہیں ۔ پوسٹل سروسز کا کہنا ہے کہ سابق حکومت نے 500 ڈاکخانے نقصان کے باعث بند کئیے تھے۔
مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ ڈاکخانے بند ہونے سے ریٹائرڈ سول اور فوجی پینشر متاثر ہورہے تھے۔ انہوں نے کہا دور دراز کے علاقوں میں ڈاکخانے بحال ہونے سے لوگوں کے مسائل اور پسماندہ علاقوں کی محرومیاں کم ہوں گی۔ پوسٹل سروسز عوام کی سہولیات کیلئے لازم نہیں کہ کمائی ہوں۔ انہوں نے کہا ہم پوسٹل سروسز کو نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے منافع بخش ادارہ بناسکتے ہیں۔
ریٹائرڈ افراد سے متعلق کوئی بھی شکایات قابل برداشت نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا بزرگ پینشر اس قوم کا قیمتی سرمایہ ہے، جنہوں نے اس ملک کیلئے قربانیاں دی ہے۔