ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریا کا دشمن قوتوں سے نمٹنے کیلئے جوہری ہتھیار کے استعمال کا عندیہ

پیانگ یانگ :شمالی کوریا نے دشمن قوتوں سے نمٹنے کے لیے جوہری ہتھیار کے استعمال کا عندیہ دے دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اْن نے دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جوہری ہتھیاروں کے قبل از وقت استعمال کے لیے خبردار کیا ہے، دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جوہری ہتھیار ان کے حملے سے پہلے بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ضروری ہو تو ملک کو درپیش تمام خطرات کو پہلے سے ہی ناکام بنانے کے قابل ہونا چاہیے، پیانگ یانگ ہتھیاروں کی تیاری جاری رکھے گا تاکہ اس کے پاس زبردست فوجی طاقت ہو جسے دنیا کی کسی بھی طاقت کے خلاف استعمال کیا جاسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں