ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عید کی خوشی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فیول پرائس کمیٹی نے رواں ماہ کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق آج سے ہو گا۔ دوسری جانب سعودی ائر لائن نے عید الفطر کے دوران فضائی سفر کی سہولیات میں اضافے کے لیے اہم اقدام کیا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق السعودیہ نے عید الفطر کے دوران سفر کی سہولت بڑھانے کے لیے داخلی پروازوں میں 10 ہزار نشستوں کا اضافہ کر دیا ہے۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے اختتام تک 10 ہزار سے زائد اضافی نشستیں اندرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے مہیا ہوں گی۔ ائر لائن کے مطابق بعض پروازوں کے لیے بڑے طیارے استعمال کیے جائیں گے اور اضافی پروازیں بھی چلائی جائیں گی۔
