English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ڈی ایم کا6 مئی کو ملک بھر میں یوم حرمت رسول منانے کا فیصلہ

القمر

اسلام آ باد: پی ڈی ایم نے 6 مئی کو ملک بھر میں یوم حرمت رسول منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ میں نعروں کا معاملے پر پی ڈی ایم کا اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس شاہد خاقان عباسی کے زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے نمائندے ورچوئلی شریک ہوئے۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 6 مئی کو ملک بھر میں یوم حرمت رسول منایا جائے گا، 6 مئی کو جمعہ کی نماز کے بعد ملک بھر میں اجتماعات ہوں گے، پی ڈی ایم کی صوبائی جماعتیں احتجاج کیلئے تیاریاں آج سے شروع کرے گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پی ڈی ایم کی صوبائی جماعتوں کے اجلاس آج ہی بلائے جائیں گے۔چ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے