ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کسی کودخل اندازی کی اجازت نہیں دینگے: جنرل منوج پانڈے

نئی دہلی(صباح نیوز) بھارتی فوج کے نئے سربراہ جنرل منوج پانڈے نے دعوی کیا ہے کہ انڈین فوج نے مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول ( ایل اے سی) پر صورتحال کو تبدیل کرنے کی چینی کوششوں کا مناسب جواب دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل منوج پانڈے نے جنرل ایم ایم نروانے کی میعاد مکمل ہونے پر بھارتی فوج کے 29ویں سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا ۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد بھاتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی فوج کے نئے سربراہ نے کہا کہ ایل اے سی پر صورتحال اب معمول پر ہے‘ ہمارے مخالف کی جانب سے موجودہ صورتحال کو تبدیل کرنے کے لیے یکطرفہ اور اشتعال انگیز کارروائی کی گئی، جس کا میرے خیال میں مناسب جواب دیا گیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ گزشتہ دو برس میں فوج نے خطرے کا اندازہ لگایا ہے اور اپنی افواج کو دوبارہ منظم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک ایل اے سی کی موجودہ صورتحال کا تعلق ہے ہمارے سپاہی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے وہاں موجود ہیں کہ موجودصورتحال میں کوئی تبدیلی نہ آئے۔جنرل منوج پانڈے کہتے ہیں کہ فوج کی توجہ آپریشنل اور لاجسٹک ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انفراسٹرکچر کی ترقی پر ہے۔یاد رہے کہ مشرقی لداخ میں ہندوستان اور چین کے فوجیوں کے درمیان خونریز جھڑپ کے بعد سے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیںہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں