ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

“بیرونی سازش کے تحت ملک پر کرپشن زدہ فرد کو مسلط کیا گیا”

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کا کہنا ہے کہ بیرونی سازش کے تحت ملک پر کرپشن زدہ فرد کو مسلط کیا گیا، سازش میں میر صادق اور میر جعفر ملوث تھے۔

عمران خان نے کہا کہ سب کو   آگاہ کیا کہ پاکستان میں ہماری حکومت بیرونی سازش کے تحت ہٹائی گئی،تحقیقات ہوں گی تو پتہ چلے گا کن کن  لوگوں  نے ملک کیساتھ غداری کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایک وڈیو میں امریکی  دفاعی تجزیہ کارنے بتایا کہ امریکا کی جنگ  لڑنے کی وجہ سے پاکستان کے 80ہزار لوگ شہید ہوئے،جس میں واضح کیا گیا کہ ایسے وزیراعظم  کو لایا گیا جو امریکہ کی ساری باتیں مانے گا۔

عمران خان نے کہا کہ  حکومت کوچین سے تعلقات  محدود کرنے پڑینگے،یہ روس سے  تجارت نہیں کرینگے، ہمیں اس لیے ہٹایا کیونکہ وہ آزاد خارجہ پالیسی چاہتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں