ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمرہ سیزن کب تک جاری رہے گا، سعودی وزارت حج وعمرہ کا اہم بیان

ریاض: سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے عمرہ سیزن کا اختتام شوال کے آخر تک ہوگا،  اس سے قبل تک بیرون مملکت سے عمرہ زائرین آسکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق یکم ذوالقعدہ سے حج سیزن کی تیاریوں کا آغاز ہونے پر عمرہ ویزوں کا اجراء روک دیا جائے گا۔ سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ ماہ رواں کے اختتام 30 مئی تک بیرون مملکت سے آنے والوں کے لیے عمرہ ویزے جاری کیے جائیں گے اس دوران بیرونی عمرہ زائرین مملکت آسکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہےکہ وزارت کے ڈیجیٹل پورٹل پرعمرہ ویزے کے لیے درخواست اپ لوڈ کرائی جاسکتی ہے جس میں منظورشدہ عمرہ ٹور آپریٹرز کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ دوبرس سے کورونا وائرس کے باعث بیرون ملک سے عمرہ و حج پرآنے کی پابندی عائد تھی جبکہ امسال کورونا کی وبا پرقابو پالینے کے بعد بڑی تعداد میں مختلف ممالک سے عمرہ زائرین مملکت پہنچے اور ان کی آمد کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں