English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پوری پی ڈی ایم اسٹیبلشمنٹ کی گود میں جا کر بیٹھ گئی، حافظ نعیم

القمر

حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم تین سال تک جس اسٹیبلشمنٹ کو برا کہتی رہی ، حالات کے بدلنے کے ساتھ پوری پی ڈی ایم اسٹیبلشمنٹ کی گود میں جا کر بیٹھ گئی، پی ڈی ایم جماعت نے عوام کیلئے نہیں بلکہ صرف اپنے اقتدار کیلئے کیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ محض اقتدار کیلئے منتخب نمائندوں ، پارلیمنٹرین کی خریدو فروخت کی گئی، مہنگائی کیخلاف اس حکومت کی کوئی ڈائریکشن نہیں ہے اس حکومت نے بھی وہی کام کیا ہے جو پچھلی اور اس سے پچھلی حکومت نے کیا تھا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ  سب یہ کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے غلام نہیں بنیں گے ، عمران خان نے بھی کہا تھا کہ خود کشی کر لوں گا لیکن آئی ایم ایف سے قرض نہیں لوں گا،لیکن اس حکومت نے جیسے ہی اقتدار سنبھالا ہے سب سے پہلا کام آئی ایم ایف کی غلام اختیار کی ہے اور ان سے جو معاملات طے پائے ہیں وہ عوام کو بجٹ میں پتا چلے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہر چیز کی قیمت بھی بڑھے گی اور حکومت کی نا اہلی کرپشن کا ملبہ جو گرے گا وہ عوام پر پڑیگا۔اب ضرورت اس بات کی ہے کہ یہ نظام تبدیل ہو ، تمام پارٹیوں کا یہ ہی حال ہے جب اقتدار میں آتے ہیں تو چاہتے ہی نہیں ہیں کہ الیکشن ہوں۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ  کبھی سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی الیکشن ہوتے ہیں تو کبھی الیکشن کمیشن بلدیاتی الیکشن کرواتا ہے، ن لیگ میں اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ پارلیمنٹرین کی خریدو فروخت کرے یہ عبور صرف آصف زرداری کو ہی حاصل ہے۔

امیر جماعت اسلامی کرچی نے کہا کہ  آصف زرداری کی قیادت میں جو پہلے سب ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں کرتے تھے ، نواز شریف آصف زرداری کے خلاف ، آصف زردار ی نواز شریف کے خلاف ، شہباز شریف کہتے تھے لاہور کی مال روڈ پر گھسیٹوں گا میں آصف زرداری کو، یہ صرف اسٹیبلشمنٹ کی آشیر باد حاصل کرنے کے لیے انھوں نے اس پوری کھیل کو انجام دیا ، اس نتیجے میں جو حکومت اپنی نااہلیت ، مہنگائی بے روزگاری ، اپنے وعدے پورے نہ کرنے کی وجہ سے با تجریج عوام میں غیر مقبول ہوتی چلی جا رہی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے