English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت ، مسلم کش فسادات کے باعث عیدگاہیں بند، نماز نہیں ہونے دی

القمر
نئی دہلی : بھارتی پولیس جودھ پور میں مسلمان مظاہرین پر لاٹھی چارج کررہی ہے

جے پور (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور میں مسلم کش فسادات کے باعث عیدگاہیں بندکردی گئیں اور مسلمانوں کو کھلے میدان میں عید کی نماز پڑھنے سے روک دیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق راجستھان کے شہر جودھ پور میں سیکورٹی سخت کرکے کرفیو نافذ کردیا گیا۔ عید کے موقع پر ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد سخت ترین پابندیاں عائد کرتے ہوئے انٹرنیٹ و موبائل فون سروسز کو معطل کر دیا گیا ۔ پابندیوں کی وجہ سے جودھ پور کی عیدگاہ میں عید کی نماز کی اجازت نہیں دی گئی ،جب کہ بعض مساجد میں پولیس کے سخت پہرے میں بڑی مشکل سے نماز ادا کی جا سکی۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جودھ پور میں پیر کو رات گئے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان اس وقت تصادم شروع ہوا، جب عید گاہ میں پرچم لہرانے کے حوالے سے ان کے درمیان تنازع پیدا ہوا۔ ہندوؤں نے اپنی مذہبی شناخت کا ایک پرچم نصب کررکھا تھا،جہاں صبح عید کی نماز ادا ہونی تھی۔ مسلمانوں نے اس پرچم کو ہٹا کر اپنا سبز جھنڈا نصب کیا ،جس پر جھگڑا شروع ہوا۔ اس کے بعد منگل کے روز بھی حالات بہت خراب رہے اور بڑی تعداد میں فورسز کو تعینات کیا گیا۔ اس دوران پولیس نے احتجاج کرنے والے مسلمان مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔ دوسری جانب ریاست مدھیہ پردیش میں بھی عید کے موقع پر کھرگون میں کرفیو نافذ کر دیا گیا اور مسلمانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تشدد زدہ شہر میں عید الفطر گھر کے اندر ہی منائیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کھرگون میں 10 اپریل کو رام نومی کے جلوس کے دوران تشدد ہوا تھا،جس کے بعد سکیورٹی کو مزید سخت کرکے عید کے دن شہر کے تمام مذہبی مقامات کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے