English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں شدید گرمی کی پیش گوئی

القمر

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں شدیدگرمی کی لہر کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ شدید گرمی کی لہر کے باعث بالائی اور وسطی سندھ، وسطی اور جنوبی پنجاب، بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 06 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 07 سے 09 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شدید گرم اور خشک موسم کے باعث آبی ذخائر، فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خطرہ ہے تاہم اگلے ہفتے کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو گرمی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اورپانی کے استعمال اور کسانوں کو موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کا مشورہ دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے