English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشین گیمز کرونا کی بڑھتی صورتحال کے باعث ملتوی

القمر

لاہور: رواں سال ستمبر میں چین میں ہونے والی ایشین گیمز کو کرونا کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر منتظمین کی جانب سے ایشین گیمز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ گیمز 10 ستمبر سے 25 ستمبر تک ہینگ زو میں شیڈول تھیں۔

اولمپک کونسل آف ایشیا نے بھی ایشین گیمز کو ملتوی کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان او سی اے کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ، ایشین گیمز کمیٹی اور چینی حکام نے باہمی مشاورت سے گیمز میں شرکاء کی تعداد اور کورونا وبا کی صورتحال کی بنیاد پر گیمز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایشین گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اولمپک کونسل آف ایشیا کے مطابق دسمبر میں چین میں ہونے والے ایشین یوتھ گیمز کو مکمل طور پر منسوخ کرکے 2025 میں اس کی میزبانی تاشقید کو سونپ دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے