اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ پیر سے جمعرات تک بینک صبح 9سے شام 5:30بجے تک کھلے رہیں گے، اس دوران نماز اور کھانے کے وقفے کے اوقات 1:30سے 2:15 تک کی مقرر کی گئی ہیں۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ جمعے کو بینک صبح 9بجے سے شام 6بجے تک کھلے رہیں گے، جس میں نماز اور کھانے کا قفہ کا وقت 1:30سے 2:30 بجے تک رکھا گیا ہے، ہفتے میں بینک اب صرف 5دن کھلا کریں گے۔
خیال رہے کہ شہباز شریف نے وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے بعد ہفتہ وار چھٹی بند کرکے زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی ہدایت کی تھی، جس پر بینک کے ملازمین نے مسلسل احتجاج کیا تھا ، جس کے بعد آج اسٹیٹ بینک نے ہفتے کی چھٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
