ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان سے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرینگے، امریکا

واشنگٹن (آن لائن) امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ پاکستان سے انسداد دہشتگردی سمیت دیگرشعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ ٹونی بلنکن نے ٹوئٹر پرپیغام میں کہا کہ وزیرخارجہ بلاول زرداری سے بات ہوئی۔ رواں برس پاک امریکا تعلقات کے 75 برس مکمل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے باہمی تعلقات کومزید مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انسداد دہشتگردی، افغانستان میں استحکام اورتجارت سمیت دیگرامورپردونوں ممالک کے تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں