English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم نے چیئرمین واپڈا کا استعفیٰ منظور کرلیا

القمر

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔

مزمل حسین نے استعفے کی وجوہات شیئر نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ استعفیٰ منظور ہونے کے بعد وجوہات پر تفصیلی بات کروں گا۔

دوسری جانب گزشتہ روز وزیراعظم نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ مزمل حسین بہت قابل آدمی ہیں اور واپڈا کو ان کی اشد ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کو اگست 2016 میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین واپڈا تعینات کیا تھا اور پھر تحریک انصاف کی حکومت نے ان کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے