English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

منشیات کیس میں عمران خان اور شہزاد اکبر ملزم ہیں ،رانا ثنا اللہ

القمر

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ 15کلو منشیات کیس کے حقائق سامنے آ رہے ہیں، اس کیس میں عمران خان اور شہزاد اکبر ملزم ہیں،ہم نے عمران ٹولے کاعلاج کردیاہے ابھی اُن کے زخم تازہ ہیں اس لئے وہ ہرجگہ روتاہوادکھائی دے رہاہے اب اُس کاکوئی علاج نہیں ،عام انتخابات میں اُس کی سیاسی تدفین ہوگی ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے ایبٹ آباد جلسے میں خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ خان نے ایک بیان میں کہا کہ ایک جمہوری ووٹ سلیکشن کے 176 ووٹ پر بھاری ہوتا ہے، شانگلہ والے (شہبازشریف) اور بنی گالہ والے میں فرق یہ ہے کہ ایک عوام سے مانگ رہا ہے دوسراعوام کودے رہا ہے، شانگلہ والا خادم پاکستان اور بنی گالہ والا سیاسی شیطان ہے چھوٹے اور بڑے شیطان بھگانے کے لیے حصار کھینچ دیا ہے ،وظیفہ تیز ہوگا تو شیطانوں کی چیخوں میں اوراضافہ ہوگا۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شانگلہ والے کے کپڑوں سے پاکستان کے لیے محنت کے پسینے کی خوشبوآرہی ہے اور وہ عوام کے آٹے کے لیے اپنے کپڑے بھی بیچنے کو تیار ہے، جب کہ بنی گالہ والے نے 4 سال میں مہنگائی اور کرپشن سے عوام کے کپڑے اتارنے کی کوشش کی، اور عوام کا آٹا، چینی، گھی، دوائی چور ی کی، سرکاری گھڑی، ہار، انگوٹھیاں اور کار بھی گھرلے گیا، بنی گالہ والا اقتدار اور کرپشن چھپانے کے لیے پاکستان اور عوام کے کپڑے پھاڑ رہا ہے۔ بنی گالہ والا دن رات جھوٹ بول کر انتشار پھیلا رہا ہے، کل ایک جھوٹے شخص نے بنی گالہ سے بیرون ملک پاکستانیوں کو گدھا کہا اور پھر پیسے بھی مانگ لیے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اگر میں نے اتنے قتل کیے ہیں تو میرے خلاف ہیروئن کا جھوٹا کیس کیوں بنایا گیا، 15کلو منشیات کیس کے حقائق سامنے آ رہے ہیں، اس کیس میں عمران خان اور شہزاد اکبر ملزم ہیں، شہزاد اکبر نے اسلام آباد پولیس کے افسر کو مجھ پر کیس کرنے کے منصوبے سے آگاہ کیا، اور جب افسر نے انکار کیا تو اے این ایف سے مینیج کرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے نام پرقانون کوہاتھ میں لینے پرپنڈی کے شیطان کوگرفتارکرنے کی خواہش پوری کردی جائے گی، سیاسی انتقام ہماری پالیسی نہیں۔شواہدکے بغیرکسی کوگرفتارنہیں کیا جائے گا تاہم شواہدملنے کے بعدجسے گرفتارکیاجائے گااُسے کوئی بھی باشعورشخص سیاسی انتقام قرارنہیں دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے