ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کا دورہ سری لنکا صرف ٹیسٹ سیریز تک محدود کر دیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ٹیم کا جولائی اور اگست کے دوران کیا جانے والا دورہ سری لنکا محدود کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچوں کے ساتھ 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلناتھی تاہم اسے اب ختم کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کو ایک روزہ سیریز منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی جو پی سی بی نے قبول کر لی۔دورہ محدود کیے جانے کی وجہ سے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ سری لنکا نے جولائی اور اگست میں مقامی ٹی ٹوئنٹی لیگ کا انعقاد کروانا ہے جس کے باعث ایک روزہ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق 3 میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز ورلڈ سپر لیگ کا حصہ نہیں تھی اس لیے پی سی بی نے بھی اسے ختم کرنے کے حوالے سے کسی قسم کے تحفظات کا اظہار نہیں کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں