ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گرمی کی نئی لہر، محکمہ موسمیات نے اہلیان کراچی کو خبردار کردیا

کراچی: محکمہ موسمیات نے 11 مئی سے سندھ میں شدید گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 اور 14 مئی کو کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں ہیٹ ویو کی نئی لہر آنے کو تیار ہے ، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے

کہ 11 مئی سے سندھ شدید گرمی کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔گرمی کی لہر میں دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر و دیگرعلاقوں میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ اور سندھ کیدیگراضلاع میں پارہ 45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے

تیرہ اور چودہ مئی کوکراچی کا پارہ چالیس ڈگری تک جاسکتا ہے تاہم گرمی کی لہر سولہ مئی تک برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ پشاور، راولپنڈی اسلام آباد میں بھی درجہ حرارت چالیس ڈگری سے تجاوزکرسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں