English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان کیلیے اسکواڈ کا اعلان

القمر

جمیکا(جسارت نیوز)ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کیلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان میں تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ نکولز پورن ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ جیسن ہولڈر کو آرام دیا گیا ہے۔ویسٹ انڈین اسکواڈ میں شائی ہوپ، اینکروما بومر، شامراہ بروکس، کیسی کارٹی، عقیل حسین، الزاری جوزف شامل ہیں۔اس کے علاوہ برینڈن کنگ ، شیرمن لوئیس ، کائیل میئرز، اینڈرسن فلپ، راومن پوول، جیڈن سیلز، روماریو شیفرڈ اور ہیڈن والش جونیئر بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز ہوگی، میچز 8، 10 اور 12جون کو روالپنڈی میں ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے