واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے سلامتی کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ۔ شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کے تازہ تجربے کے بعد امریکا نے یہ قدم اٹھایاہے۔ امریکا نے سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کا مسودہ بھی پیش کیا ہے، جس میں پیانگ یانگ پر اضافی پابندیوں کی سفارش کی گئی ہے۔ تاہم چند سفارت کاروں کا خیال ہے کہ اس قرارداد کو منظور کرانا مشکل ہے ، کیوںکہ روس اور چین شمالی کوریا کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ شمالی کوریا اس سال اب تک ایسے 15تجربات کر چکا ہے، جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔
