حیدرآباد:حیدرآباد میں بجلی کے بحران میں اضافے کا اندیشہ ہے، این ٹی ڈی سی کے 500 کے وی دادو و جامشورو گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی پیدا ہو گئی ہے جس کے باعث حیسکو کے لئے 125 میگا واٹ بجلی متاثر ہو سکتی ہے۔این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق فنی خرابی کا پتہ چلایا جا رہا یے،
جامشورو دادو گرڈ اسٹیشن میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب اچانک فنی خرابی پیدا ہونے سے بجلی کی سپلائی بند ھو گئی تھی جامشورو سے بجلی کی سپلائی متاثر ہونے سے حیسکو سسٹم پر دباو بڑھ گیا یے حیدراباد الیکٹرک سپلائی کی بجلی کی طلب 1250 میگا واٹ ہے دادو جام شورو گرڈ اسٹیشن سے سپلائی متاثر ہونے سے شارٹ فال ساڑھے پانچ سو میگا واٹ تک پہنچ گیا ھے اور اس میں اضافے کا اندیشہ ہے۔
یاد رہے کہ 132 کے وی کوھسار گرڈ اسٹیشن پہلے ہی فنی خرابی کے سبب 4 روز سے بند ھے اور کوھسار لطیف اباد میں اعلان کردہ 12 گھنٹے کے بجائے 16 گھنٹے سے بھی زیادہ کی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو رھی ھے اور مجموعی طور سٹی، لطیف آباد، قاسم آباد، ٹنڈوجام میں بجلی کا شدید بحران ہے، شدید گرمی میں شہری اذیت سے گزر رہے ہیں کیونکہ پانی کی قلت سے پہلے صورتحال پہلے ہی بہت خراب ہے۔
