English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد: فائرنگ کرکے 2بچوںکو قتل کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پھلیلی نشاط چوک پر جھگڑے میں 2معصوم بچوں کے ناحق قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتارکرلیا گیا، پولیس کے مطابق پھلیلی پولیس نے 6 مئی کو نشاط چوک پر فائرنگ کرکے دو بچوں کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم فیصل یوسف زئی کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دو بھائیوں کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ پھلیلی تھانہ کی حدود نشاظ چوک کے قریب پکوڑے کی دکان پر جھگڑے کا واقع پیش آیا جس کے دوران دکاندار فیصل یوسفزئی نے اپنے 2بھائی یونس عرف کالو اور احمد عرف جیجا کے ہمراہ فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہاں موجود 2بچے 11سالہ علیان قریشی اور 9سالہ معیز آرائیں فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلیے سول اسپتال منتقل کیا گیا لیکن دونوں بچے جانبر نہ ہوسکے۔ پھلیلی پولیس نے گزشتہ رات بچوںکے قتل میں ملوث مرکزی ملزم فیصل یوسفزئی کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے 2بھائیوں کی گرفتاری کیلیے پولیس کی چھاپامار کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے