English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اب الیکشن کے بعد ہی پارلیمان میں جائیں گے، فواد چوہدری

القمر

اسلام آ باد : پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اب الیکشن کے بعد ہی پارلیمان میں جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے ہر قسم کی توقع کی جاسکتی ہے لیکن وزیر قانون پڑھا لکھا بندہ ہے تارڑ سے یہ امید نہیں تھی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مسجد نبوی کے احاطے میں جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا یہ لوگ جس جگہ جاتے ہیں یہی نعرے لگاتے ہیں، لوگوں کے جذبات ہیں جو نعروں کی شکل میں باہر نکلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سعودیہ عرب میں پاکستانیوں کو آزاد کروا رہا ہے آپ گرفتار کروا رہے ہیں، جہلم جلسے میں چوکیدار کا لفظ جس کے لیے استعمال کیا اس کو معلوم ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جج صاحب کو بھی بتادیا کہ پارلیمان سے مستعفی ہوچکے ہیں، اب الیکشن کے بعد ہی پارلیمان میں جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے